نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن:مہربانو

نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے  ڈراموں سے موازنہ ناممکن:مہربانو

اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تنہایاں جیسے کلاسک ڈراموں کی بنیا دپر کھڑی ہے

اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ کئی دہائیوں پہلے بننے والے ڈراموں میں خواتین کو جس خوب صورت انداز میں بااختیار اور مضبوط دکھایا جاتا تھا وہ آج ڈراموں میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات کو مانتی ہیں کہ انہوں نے بیچاری عورت اور بولڈ کردار ادا کئے ہیں لیکن ہم آج کے ڈراموں کا موازنہ 80کی دہائی کے کلاسک ڈراموں سے نہیں کرسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں