عوام کے سامنے اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے رابعہ بٹ

عوام کے سامنے اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے رابعہ بٹ

ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا کہ شوبز شخصیات کو عوام کے سامنے اپنی محبت کا یا اپنا تماشا نہیں بنوانا چاہئے

لاہور (آئی ا ین پی)اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا ۔ رابعہ بٹ نے کہا کہ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو معاملہ چل رہا ہے اس میں ہم صحیح اور غلط کی بات نہیں کررہے ، ہم بات یہ کررہے ہیں کہ کیا آپ کی سابقہ محبت اس چیز کی مستحق ہے کہ سال یا دو سال بعد آپ اس کے خلاف بولنا شروع کردیں؟ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسے عزت دیں، اس کیلئے نہیں بلکہ اپنے انتخاب کو عزت دیں کیونکہ کبھی وہ آپ کی محبت یا پسندیدہ شخص ہوا کرتا تھا۔ رابعہ کا کہنا تھا کہ باہر والے لوگ محض غلط باتیں کرنے کے بجائے اور کچھ نہیں کریں گے لہذا آپ کو اس میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، عوام کے سامنے آکر اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں