پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا:نیلم منیر

پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا  نہیں لگتا:نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ نیلم منیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔نیلم پروگرام کے دوران کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک فلم کیلئے اپنا وزن کم کیا لیکن انہیں پتلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگا۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر ہمارے پشاور میں ایسی دبلی پتلی لڑکیوں کو کوئی دیکھ لے تو کہتا ہے کہ یہ بیمار ہے اسے کچھ کھلاؤ پلاؤ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں