سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے :اُشنا

سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے :اُشنا

اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک )اُشنا شاہ کے انٹرویو سے ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ‘انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اُن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے ، سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور آگے بھی منفی انداز میں ہی بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں یا یہ اپنی چلاتی ہیں۔اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ‘اگر اُس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5 گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اُن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں