عورتوں کو خود سے کم تر سمجھنے والے مرد پسند نہیں:ثنا جاوید

عورتوں کو خود سے کم تر سمجھنے والے مرد پسند نہیں:ثنا جاوید

اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ ایسے مرد جو عموماً عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں

کراچی (سٹا ف رپورٹر) اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ ایسے مرد جو عموماً عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں اور دوسروں پر شک کرتے رہتے ہیں پسند نہیں کرتی اور ایسے مرد بھی اچھے نہیں لگتے جو عورتوں کو خود سے کم تر سمجھتے ہیں اور ہمیشہ ان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فینز کو چاہئے کہ وہ فنکار سے نہیں اس کی فنکارانہ صلاحیتوں سے پیار کریں ، اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اپنے ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کریں نہ کہ کسی بھی فنکار سے پسندیدگی کو انتہاتک نہ لے جائیں ۔ ملکی فلموں و ڈراموں کو ترجیح دیں تاکہ ملکی شوبز انڈسٹری میں استحکام آئے ۔ان کہناتھاکہ اب تک کے کیریئر کو خوب انجوائے کیا ، بہت زیادہ کام سے جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں،شوبزنس میں آپ کو لوگوں کی جانب سے جس طرح کی توجہ و محبت ملتی ہے اس سے ایک فنکار بھرپور لطف اٹھاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں