لوگوں سے بے حد پیار ملنا خوش قسمتی کا باعث:فرحان سعید

 لوگوں سے بے حد پیار ملنا خوش  قسمتی کا باعث:فرحان سعید

اداکار فرحان سعید نے کہاکہ انڈسٹری میں بطور اداکار اور گلوکار ان کا تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے

اسلام آباد (اے پی پی) انہوں نے کہاکہ بطور اداکار انہیں ہر روز ایک نیا کردار کرتے ہوئے خود کو جاننے کا موقع ملا ہے اور بطور گلوکار لوگوں کے جھرمٹ میں رہتے ہوئے اپنے مداحوں کو جاننے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں بطور اداکار اور گلوکار دونوں صورتوں میں مداحوں نے سراہا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے اور اتنی زیادہ عزت اور شہرت ملنا ان پر رب العزت کا بہت کرم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں