زائد العمری میں بھی خواتین پر جوان دکھنے کا دباؤ رہتا ہے :سلمیٰ ہائیک

زائد العمری میں بھی خواتین پر جوان  دکھنے کا دباؤ رہتا ہے :سلمیٰ ہائیک

ہالی ووڈ اداکارہ 54 سالہ سلمیٰ ہائیک کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو زائد العمری کے باوجود کم عمر اور پرکشش دکھائی دینے کیلئے دباؤ کا سامنا رہتا ہے

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ 54 سالہ سلمیٰ ہائیک کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو زائد العمری کے باوجود کم عمر اور پرکشش دکھائی دینے کیلئے دباؤ کا سامنا رہتا ہے ۔جلد ہی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ‘دی اٹرنلز’ میں سپر ہیروئن کے روپ میں ایکشن میں دکھائی دینے والی سلمیٰ ہائیک کے مطابق زائد العمری کے باوجود انہیں انڈسٹری میں رہنے کیلئے وزن نہ بڑھانے جیسے رویوں کا دباؤ لینا پڑ رہا ہے ۔ سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ انہیں پورے کیریئر میں جسامت کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں