’’دوبارہ کام پر جانے کا وقت ہوگیا‘‘،شاہ رخ پھر مصروف

’’دوبارہ کام پر جانے کا وقت ہوگیا‘‘،شاہ رخ پھر مصروف

نارمل زندگی کی طرف لوٹنے والے تمام لوگوں کیلئے نیک خواہشات :اداکارہ

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’پٹھان‘‘کی شُوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ کام کے آغاز کا وقت ہوگیا ہے ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ان تمام لوگوں کیلئے نیک خواہشات جو دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں‘‘۔کنگ خان نے لکھا کہ اپنے اپنے کام کے مقامات پر محفوظ رہیں اور اپنا ڈھیر سارا خیال رکھیں۔انہوں نے بتایاکہ فلم ’’پٹھان‘‘ کی شُوٹنگ کا دوبارہ آغاز 21 جون سے ہوگا، فلم میں دپیکاپڈوکون اور ڈمپل کپاڈیہ مرکزی کردارکریں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں