مرینہ اور شہناز 35 برس بعد ایک ساتھ نظرآئیں گی

مرینہ اور شہناز 35 برس بعد ایک ساتھ نظرآئیں گی

دونوں ایک شو میں ٹی وی سکرین پر دکھائیں دیں گی ،مداح بے تاب ہوگئے

لاہور(شوبز ڈیسک) ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی شہناز شیخ’’زویا‘‘ اور مرینہ خان ’’سنیا‘‘جلد ایک شو میں 35 برس بعد ایک ساتھ شرکت کریں گی اوران کے چاہنے والے انہیں ٹی وی سکرین پردیکھ سکیں گے جو جلد نشر ہوگا۔سوشل میڈیا پر مداح اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کی جوڑی کو ٹی وی سکرین پر دیکھنے کے لئے بیتاب دکھائی دے رہے اورتبصرے کررہے ہیں۔ ڈرامہ تنہائیاں 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس نے اس وقت کے تمام ڈراموں کوپیچھے چھوڑ دیا تھا،دونوں ڈرامے میں بہنیں بنی تھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں