ہمت و توانائی بولنے سے قبل تعارف کروا دیتی ہے :حرا مانی
اداکارہ حرا مانی کا انسان کی پہچان کے بارے میں کہنا ہے کہ بولنے سے پہلے انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے
کراچی (آئی این پی)اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پراعتماد نظر آرہی ہیں۔حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ کی ہمت و توانائی آپ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف کروا دیتی ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہاں! میں توانائیوں پر یقین رکھتی ہوں۔