قائداعظم محمد علی جناح کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا:رابی پیرزادہ
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا۔رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں محمد علی جناح کی پینٹنگ بھی موجود ہے
کراچی (سٹا ف رپورٹر)رابی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بانی پاکستان کی یہ پینٹنگ بہت جلد مکمل ہوجائے گی قائدِاعظم کا چہرہ بنانا بہت مشکل ہے ،اتنی مضبوطی، ارادہ اور درد ہر شخص نہیں اٹھا سکتا، ہم بہت خوش قسمت ہیں جو ہمیں قائداعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر ملا۔