امید ہے ایمان خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی:حمائمہ

امید ہے ایمان خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی:حمائمہ

اداکارہ حمائمہ ملک نے ایمان علی کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ انہیں امید ہے ایمان خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی

کراچی (این این آئی)انسٹاگرام پر حمائمہ ملک کی جانب سے سٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم ایسے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں دوسرے کو نیچا دکھانا بہت عام تصور کیا جاتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا کسی سے کمتر نہیں، وہ اللہ کی بنائی گئی مخلوق ہیں جو ہماری ہی طرح انسان ہیں، بجائے اس کے کہ ہم اللہ کی دوسری مخلوق کی طرح ان سے محبت کریں، ہم ان میں تفریق کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں۔حمائمہ نے کہا کہ ایک سلیبریٹی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے الفاظ بہت سوچ سمجھ کر کہنے چاہئیں ۔اداکارہ نے ایمان علی کے بیان کو ایک سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایمان خواجہ سرا کمیونٹی سے معافی مانگ لیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں