میرا کا قبضہ مافیاکیخلاف وزیراعظم کی مدد کرنے کا اعلان

میرا کا قبضہ مافیاکیخلاف وزیراعظم کی مدد کرنے کا اعلان

والدہ کو پراپرٹی پر قبضے کیلئے قتل کرنے کی کوشش ہوئی ،تحٖفظ دیاجائے :اداکارہ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ میرا نے قبضہ گروپوں کیخلاف اعلان جنگ کر دیا، ان کاکہناتھاکہ بس بہت ہو چکا، اب میں قبضہ مافیا کو پکڑوانے میں وزیر اعظم پاکستان کی مدد کروں گی۔انہوں نے لاہورپریس کلب میں اپنی والدہ شفقت زہرہ اور بھائی احسن عباس کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قبضہ مافیا نے کروڑوں کی پراپرٹی ہتھیانے کے لئے میری والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی، ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اداکار ہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہاکہ 5بار ایف آئی آر درج ہوچکی لیکن ملزم شاہد محمود گرفتارنہ ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں