متنازع ٹوئٹس ،کنگنارناوت کے پاسپورٹ کی تجدید روک دی گئی
بھارتی حکام نے اداکارہ کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے ،انتظامیہ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا ہے ،مجھے ملک سے باہر جانا ہے اس لئے پاسپورٹ کی تجدیدکا حکم دیاجائے ۔