شوبزانڈسٹری میں کومل عزیز کوکوئی بھی متاثرنہیں کرسکا

شوبزانڈسٹری میں کومل عزیز کوکوئی بھی متاثرنہیں کرسکا

اداکارہ کو تشہیر کے بغیر انسانیت کی مدد کرنے والی شخصیات پسند آتی ہیں

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ شوبزانڈسٹری میں کوئی بھی انہیں متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے ، وہ صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں جو سوشل میڈیا پر سٹوری شیئر کئے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر آن لائن سیشن میں مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہمارے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں کیا متاثر کن ہے ، ان کی شکل ، پیسے ، یا مزید پیسے کمانے کی تیاری؟۔کومل عزیز نے اعتراف کیا کہ وہ بھی اس تنقید سے بالاتر نہیں تاہم میں ایدھی جیسی شخصیات سے متاثر ہوں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں