نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبرجاری ہے،جنرل قمرجاویدباجوہ
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کیاجارہاہے،جنرل قمرجاویدباجوہ
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،آرمی چیف
  • بریکنگ :- مسئلہ کشمیریواین قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق تنازع حل کیےبغیرامن ممکن نہیں،آرمی چیف
Coronavirus Updates

خلیل الرحمٰان کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے :سونیا حسین

خلیل الرحمٰان کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے :سونیا حسین

دنیا اخبار

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے انہیں مصنف خلیل الرحمان قمر کی جانب سے عورتوں کیلئے نامناسب گفتگو کرنا انہیں پسند نہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)کیوں کہ لائیو شو میں شامل ہر شخص ذمہ دار ہوتا ہے لہٰذا ضروری ہے آپ اپنے نظریات خود تک محدود رکھیں ۔اداکارہ نے کہا کہ خلیل صاحب کی پڑھائی ٹھیک ہے لیکن انہیں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی پڑھنے کی ضرورت ہے ، عورتوں کو بھی اتنے ہی حقوق دئیے گئے ہیں جتنا کہ مردوں کو دئیے گئے ہیں ۔خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ معروف ڈرامے کی پیشکش کے حوالے سے سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو ’ کیلئے پیشکش کی گئی تھی اور اس کے بعد بھی آج تک ان کی جانب سے پیشکش آتی رہتی ہیں اور اس حوالے سے سچ وہی بتاسکتے ہیں۔خلیل الرحمان کی جانب سے اداکارہ کے حوالے سے کئے گئے تبصرے سے متعلق سونیا حسین کا کہنا تھا کہ مجھے اب خلیل الرحمٰان قمر کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement