بنگلادیش کی اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

بنگلادیش کی اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

بنگلادیش کی ابھرتی ہوئی جواں سال اداکارہ سمرتی شمس النہر نے الزام عائد کیا ہے کہ 4 افراد نے انہیں اوتارا کلب میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ہے

ڈھاکہ(شوبز ڈیسک)جس پر پولیس نے معروف بزنس مین سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ بنگلادیش کی اداکارہ اور ماڈل سمرتی نے پولیس میں 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اوتارا کلب لمیٹڈ کے سابق صدر نصیر الدین محمود سمیت 4 افراد پر کلب میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ڈھاکہ پولیس نے اداکارہ کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے نصیر الدین محمود اور ان کے سیکرٹری سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کا 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں