بیگانوں کی شادی میں جانے کا بہت شوق ہے :حرا مانی

بیگانوں کی شادی میں جانے کا بہت شوق ہے :حرا مانی

اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ اْنہیں کوئی اپنی شادی پر نہیں بْلاتا

کراچی (این این آئی)ایک شو میں حرا مانی نے اقرا عزیز اور یاسر حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے خواب میں دیکھا، اقرا اور یاسر اپنے بچے کے ساتھ پارک میں کھیل رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘اقرا اور یاسر نے تو آپ کو اپنی شادی پر بھی نہیں بلایا تھا ۔حرا مانی نے کہا کہ ‘ہاں نہ جانے کیوں مجھے کوئی کیوں اپنی شادی پر نہیں بْلاتا جبکہ مجھے بیگانوں کی شادی میں جانے کا بہت شوق ہے لیکن لوگ نہیں بْلاتے ۔اداکارہ کے شکوے پر میزبان نے پوچھا کہ ‘آپ کو مارننگ شوز کی شادیوں میں بھی کوئی نہیں بْلاتا؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘میں خود ہی مارننگ شوز کی شادیوں میں نہیں جاتی۔حرا مانی نے مزید کہا کہ ‘مجھے مارننگ شوز بہت پسند ہیں لیکن میں خود مارننگ شو کی شادیوں میں جانے سے گریز کرتی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں