ماہرہ خان کی 5سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی

ماہرہ خان کی 5سال بعد  ٹی وی سکرین پر واپسی

ماہرہ خان کی 5سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی ہوگی

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ سکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ماہرہ خان اپنی اگلے پراجیکٹ میں ‘مہرین ’ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں