عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنیکا نام ہے :احسن خان

عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان  کرنیکا نام ہے :احسن خان

اداکار احسن خان نے عیدالاضحیٰ کا اصل فلسفہ بیان کردیا

لاہور(شوبز ڈیسک)انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک سٹوری میں کہا کہ عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں ہے ۔احسن خان کے مطابق عید کا اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ قربان کریں جو آپ کو سب سے زیادہ عزیز ہو کیونکہ یہی اس عید کا اصل مقصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس عید کے اصل فلسفے کو سمجھتے ہوئے اور اس کا تجربہ کرتے ہوئے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں