لوگ مجھے مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملاتے تھے :جویریہ سعود

لوگ مجھے مدھوبالا اور رانی مکھرجی  سے ملاتے تھے :جویریہ سعود

اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں بالی ووڈ اداکاراؤں مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا

لاہور (آئی این پی)ایک ٹی وی شو میں اس سوال پر کہ کیا آپ کو کبھی کسی شخصیت سے ملایا گیا؟جواب میں جویریہ نے کہا کہ شروع میں جب میرا چہرہ پتلا ہوا کرتا تھا تب لوگ مجھے مدھوبالا کہا کرتے تھے ، کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد مداح مجھے رانی مکھرجی سے مِلانے لگے ۔گزشتہ روز اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر مداحوں نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں