سلمان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں:ارباز خان

سلمان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں:ارباز خان

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں

ممبئی(این این آئی)ایک انٹریو میں دبنگ اداکار کے بھائی ارباز خان نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کے محبت سے متعلق خیالات بدترین ہیں اگر میں یہ کہوں کہ سلمان خان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں تو غلط نہ ہوگا اور میرا نہیں خیال کسی کو اس کی وجہ جاننے کی ضرورت ہے ۔ارباز خان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلمان خان سے محبت سے متعلق مشورہ لینا ایسا ہی ہے جیسے مجھ سے کوئی اداکاری سے متعلق مشورہ لے یا پھر میں کسی کو ہیرو بننے کا مشورہ دوں۔ ارباز خان نے سلمان خان کی زندگی میں محبت میں ناکامیوں سے متعلق یہ بات کہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں