میرے ساتھ وہی شادی کریگا جس کا دل اور جگرا بڑا ہو گا:ریشم

میرے ساتھ وہی شادی کریگا  جس کا دل اور جگرا بڑا ہو گا:ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا کہ خداتعالی نے مجھے ایسا دل دیاہے جو ہروقت سوچتارہتا ہے کہ لوگوں میں اپنے وسائل ،خوشیاں اور پیار بانٹو،میرے ساتھ وہی شادی کرے گا جس کا دل اور جگرا بہت بڑا ہو گا

لاہور(این این آئی)ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ امیری دل کی ہی ہوتی ہے ، غریب وہ نہیں جس کے جیب میں پیسہ نہیں ہے بلکہ غریب وہ ہے جس کے پاس پیسہ ہے لیکن اس میں اسے تقسیم کرنے کی ہمت نہیں ۔ ریشم نے کہا کہ مجھے تھیٹرپر کام کرنے کا بڑا شوق تھا لیکن بڑی بہن نے تنبیہ کی کہ اگر تھیٹر پر کام کروں گی تو وہ میری ٹانگیں توڑ دیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں