کوئی اس قابل ہے ہی نہیں جس سے شادی کروں:میرا

کوئی اس قابل ہے ہی نہیں جس سے شادی کروں:میرا

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گی ،مجھے اب ملبوسات اور زیورات کا شوق نہیں رہا

لاہور(این این آئی)قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ قربانی کا سارا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم ہونا چاہیے ، قربانی کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ہم اپنے گھر کو دیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کھانا بنانے کا شوق نہیں، کھانا بنانا میری جاب نہیں اس لئے میں نے کبھی کھانا بنانا نہیں سیکھا۔میرا نے کہا کہ میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، مجھے شادی کا کوئی شوق نہیں ہے ،اس قابل کوئی ہے ہی نہیں جس سے شادی کروں ۔ میرا نے کہا کہ عیدالاضحی پر اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لونگی اور انعامی بانڈ کے بقیہ 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں