عید پر ریلیز ہونیوالی اپنی فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں:اربازخان

عید پر ریلیز ہونیوالی اپنی فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں:اربازخان

اداکارارباز خان نے کہا کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی دو پشتو فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں

لاہور(این این آئی)کورونا کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نا قابل تلافی پہنچا ہے اوراس کا ازالہ کرنے کے لئے کئی سال درکارہیں۔ ایک انٹر ویو میں ارباز خان نے کہا کہ دونوں فلموں کی کہانی انتہائی منفرد اور دل کو چھو لینے والی ہے اور جب لوگ ایک بار فلمیں دیکھنے سینما گھر آئیں گے تو مجھے قوی امید ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دوبارہ بھی سینما گھروں کا رخ کریں گے ۔ ارباز خان نے کہا کہ تمام اداکاروں نے بھرپورمحنت سے کام کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں