عدنان قاضی کی ڈائریکشن میں بننے والا گیت نا چھیڑ ملنگا نوں ریلیز

عدنان قاضی کی ڈائریکشن میں بننے  والا گیت نا چھیڑ ملنگا نوں ریلیز

ہدایتکار عدنان قاضی کی ڈائریکشن میں بننے والا نیا ویڈیو سونگ نا چھیڑ ملنگا نوں کو ریلیز کردیا گیا میوزک حلقوں میں گانے کی دھوم مچ گئی

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )نئے ویڈیو سونگ کو گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا جس کا میوزک گلوکار و میوزک پروڈیوسرز بلال سعید نے ترتیب دیا ہے ۔ہدایتکار عدنان قاضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گانے کو بلوچستان کے خوبصورت مقامات میں عکسبند کیا تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے خوبصورت مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں