گلوکارہ آئمہ بیگ نے پروڈیوسر شہباز شگری سے منگنی کرلی

گلوکارہ آئمہ بیگ نے پروڈیوسر  شہباز شگری سے منگنی کرلی

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست اداکار و پروڈیوسر شہباز شگری سے منگنی کرلی

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )آئمہ بیگ نے کہا کہ شادی کی تاریخ کا جلد اعلان کریں گے موسم سرما میں شادی کا ارادہ ہے ۔آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری طویل عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔ دونوں نے کبھی بھی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی میڈیا یا مداحوں سے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔آئمہ بیگ اور شہباز کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں