نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی ایکسٹینشن کےمعاملے میں ابہام نہیں، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- معاملےپرپارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کاتھا، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- یہ درست فیصلہ تھا، قوموں کی زندگی میں ایسےفیصلے ہوتےہیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ایسےمعاملات میں قومی مفاد کوذاتی مفاد پرمقدم رکھناچاہیے، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہماری مفاہمت یہ ہےشفاف الیکشن ہوں اورسب کویکساں موقع ملے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- آئندہ الیکشن میں سب کوایک جیساپلیٹ فارم ملنا چاہیے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- گزشتہ الیکشن شفاف نہیں تھا، آئندہ الیکشن شفاف ہونےچاہئیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
Coronavirus Updates

مہوش حیات کا جلد سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ

مہوش حیات کا جلد سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ

دنیا اخبار

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ جلد سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )مہوش حیات نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے کچھ سال سے سیاست میں کافی دلچسپی ہوگئی ہے ، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی۔ایک سوال پر مہوش نے جواب دیا کہ ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے ، اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنا کر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ مہوش کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ تبدیلی بھی لائے ہیں اور ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔مہوش نے کہا کہ عمران خان ایک کرکٹر تھے تو جب وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement