سمیرا ریڈی نے 9کلو وزن کم کرلیا

سمیرا ریڈی نے 9کلو وزن کم کرلیا

بالی ووڈ کی اداکارہ سمیراریڈی نے کہا کہ میں نے اپنا وزن 9 کلو کم کرلیا ہے

کراچی (این این آئی)سمیرا ریڈی نے انسٹا گرام پر فٹنس فرائیڈے کے زیر عنوان اپنے فالوورز کیلئے پوسٹ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔ سمیرا نے حال ہی میں اپنی ورکنگ آؤٹ کا آغاز کیا تھا تاکہ دیوالی سے قبل اپنا وزن کم کرسکیں۔اب انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی سخت محنت کے نتیجے میں انہوں نے نو کلوگرام وزن کم کیا ہے ۔سمیرا نے مزید بتایا کہ انکا اس وقت وزن 83 کلو گرام ہے اور وہ اپنا وزن 75 کلوگرام تک نیچے لائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں