بطور ہیرو عروج کے دور میں منفی کردار کرنا مشکل:جاوید شیخ

بطور ہیرو عروج کے دور میں  منفی کردار کرنا مشکل:جاوید شیخ

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میرے کیرئیر کی یادگار فلموں میں ‘‘جو ڈر گیا وہ مر گیا ’’بہترین فلم تھی

لاہور(این این آئی)اس فلم میں پہلی مرتبہ ولن کا کرداراداکیا جس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے اس کے بعد بھی کئی فلموں میں منفی کردارادا کئے اور میرے پرستاروں نے مجھے ہیرواور ولن دونوں کرداروں میں پذیرائی دی۔جاوید شیخ نے کہا کہ جب کوئی اداکار بطور ہیرو عروج کے دور سے گزر رہا ہو تو اس کیلئے منفی کردار ادا کرنا بڑامشکل ہوتا ہے لیکن میں نے رسک لیا اورکامیابی حاصل کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں