ہانیہ عامر کا علی رحمن سے شادی کی خواہش کا اظہار

ہانیہ عامر کا علی رحمن سے شادی کی خواہش کا اظہار

اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمن سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی (سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب دینے کیلئے سوچ میں پڑ گئیں۔ہانیہ عامر کو تین اداکاروں کے نام دئیے گئے جن میں شہریار منور، علی رحمن اور اذان سمیع خان کا نام شامل تھا۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ ان تینوں اداکاروں میں سے کس کا قتل کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ کریں گی؟۔ طویل سوچ کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ ‘میں شہریار منور کا قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ میں اْن کو ٹھیک سے جانتی نہیں ۔ اذان سمیع خان کیساتھ ڈیٹ پر جانا چاہوں گی اور اداکار علی رحمن سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ وہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں