شوہر فحش نہیں قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں:شلپا شیٹی

شوہر فحش نہیں قابل اعتراض  فلمیں بناتے ہیں:شلپا شیٹی

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر فحش فلمیں بنانے کے عائد کئے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں

ممبئی (این این آئی)پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی ‘ہاٹ شاٹ’ نامی ایپلی کیشن پر جو مواد دستیاب ہے ، اسے فحش نہیں کہا جا سکتا۔شلپا شیٹی نے پولیس کو فحش مواد اور قابل اعتراض مواد میں فرق بھی بتایا اور کہا کہ ان کے شوہر شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں جنہیں پورن نہیں کہا جا سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں