فلم کی کہانی کیلئے ریما کو 4 سال سے خلیل الرحمان کاانتظار

فلم کی کہانی کیلئے ریما کو 4 سال سے خلیل الرحمان کاانتظار

اداکارہ اورفلم پروڈیوسرریما خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی لکھوانے کیلئے خلیل الرحمان قمرکا 4 سال سے انتظارکررہی ہوں

کراچی (سٹاف رپورٹر)مصنف اورہدایتکارخلیل الرحمان قمرکے ہمراہ ایک انٹرویومیں ریما نے کہا کہ لمبا دھاگا اورلمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے ،اس لئے دھاگا لپیٹ کراورزبان سمیٹ کررکھنی چاہیے ،خلیل الرحمان قمرکی زبان سمیٹ دی گئی توان کے قلم سے نکلنے والے خزانے اس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خلیل الرحمان قمرکے ساتھ کام کیا ہے ،خلیل الرحمان سے انہیں سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ خلیل الرحمان قمرکے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندارہیں،خلیل الرحمان قمرسے 17 سال کا تعلق ہے ،میں ان کا 4 سال سے انتظارکررہی ہوں،میں نے انہیں کہہ رکھا ہے کہ اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھواؤں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں