صبور علی سسرال کے پالتوجانوروں سے خوفزدہ

صبور علی سسرال کے  پالتوجانوروں سے خوفزدہ

اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسرال میں پالتو کتے اوربلیاں بہت ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے سسرال سے بہت ڈر لگتا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر صبور علی کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے ۔صبور علی نے دورانِ پروگرام اپنے سسرال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کتے بلیوں سے بہت ڈر لگتا ہے اور میرے سسرال میں بہت سے پالتو کتے اور بلیاں موجود ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس کی وجہ سے مجھے شروع میں اپنے سسرال جاتے ہوئے بہت ڈر لگتا تھا لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ تھوڑا ڈر کم ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں