خواتین رات کو گھر سے نکلتے ہوئے احتیاطی اقدامات اٹھائیں:اشنا شاہ

خواتین رات کو گھر سے نکلتے ہوئے  احتیاطی اقدامات اٹھائیں:اشنا شاہ

اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے خواتین کو رات میں گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے

لاہور (آئی این پی)انسٹاگرام سٹوری پر اشنا نے ایک پیغام جاری کیا۔ انھوں نے نور مقدم کے قتل کے روز خود کے رات گئے سفر کی کہانی بیان کی۔ اشنا نے بتایا کہ اس دن انھوں نے 40 منٹ کا سفر طے کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا اس وقت ان کے پاس ایک ٹیزر گن تھی، جو ان کے ہاتھ کے پاس ہی تھی، راہ زنی کی واردات کی صورت میں ایک اضافی فون بھی تھا اور اپنے دوستوں کو اپنی لائیو لوکیشن بھی شیئر کی تھی کہیں اگر کچھ برا ہوجائے تو انھیں معلوم ہو کہ وہ کہاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں