شہروز سے اداکاری سیکھ رہی ہوں:صدف کنول

شہروز سے اداکاری سیکھ  رہی ہوں:صدف کنول

پاکستان کی ٹاپ ماڈل صدف کنول نے کہا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے کیلئے اپنے شوہر شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)حال ہی میں صدف اور ان کے شوہر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی ۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدف کنول نے انکشاف کیا کہ شہروز سبزواری انہیں اداکاری سکھا رہے ہیں اور اس کیلئے میری روزانہ کلاسز ہوتی ہیں۔ماڈل نے کہا کہ میں اب دل سے اداکاری کررہی ہوں، میں اب جس بھی پراجیکٹ میں اداکاری کروں گی، اس کا کریڈٹ میرے شوہر کو جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں