سلمان فیصل کی بیوی سے علیحدگی بارے خبروں کی تردید

سلمان فیصل کی بیوی سے  علیحدگی بارے خبروں کی تردید

اداکار و ماڈل سلمان فیصل نے بیوی سے علیحدگی بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے

اسلام آباد (اے پی پی)سلمان فیصل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ان کی طلاق بارے خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدارا ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور ان جھوٹی خبروں پر دل آزاری والے کمنٹس کرنا بند کریں ۔ یاد رہے کہ سلمان فیصل کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں