خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کو سرعام شرمندہ کریں:صبا قمر

خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کو سرعام شرمندہ کریں:صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد و قتل و غارت گری کے بڑھتے واقعات پر اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ حقیقی مرد ہیں تو وہ ایسے درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں

کراچی (این این آئی)اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں اس وقت کپکپی پھیل گئی جب انہیں کسی نے بتایا کہ ہم سب خواتین نیا ہیش ٹیگ بننے کیلئے صرف کسی ایک درندہ صفت مرد کی دوری پر ہیں۔اداکارہ نے مرد حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ درندہ صفت مرد حضرات کو تحفظ دینا چھوڑ دیں اور بھائی بھائی کا کھیل بند کرکے ان لوگوں کو سر عام پشیماں کرنا شروع کریں ۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ درندہ صفت افراد کو سرعام شرمندہ نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں یا تو تحفظ فراہم کر رہے ہیں یا پھر انہیں غلط کام کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں