نوشین شاہ ‘آنٹی’ اور ‘بوڑھی ’ کہے جانے پر سیخ پا

نوشین شاہ ‘آنٹی’ اور ‘بوڑھی ’ کہے جانے پر سیخ پا

اداکارہ نوشین شاہ نے خود کو پاکستان کی بوڑھی آنٹی کہنے والوں کو جواب دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی دلکش انداز اپنائے چند تصاویر شیئر کیں ، تصاویر پر صارفین منفی کمنٹس کرنا شروع کردئیے ۔منفی کمنٹس دیکھ کر اداکارہ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ۔ ایک صارف نے انہیں پاکستان کی ملکہ قرار دیتے ہوئے طنزاً بوڑھی خاتون کہا، جس کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ ان کیلئے عمر صرف ایک ہندسے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ۔ایک اور صارف نے کہا کہ ‘آنٹی ہوگئی ہو، جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ ‘الحمداللہ ، آپ کو کوئی مسئلہ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں