جنوری 2023میں شادی کرلوں گی:سونیا حسین

جنوری 2023میں شادی کرلوں گی:سونیا حسین

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ 2023 کے اوائل میں شادی کرلیں گی

کراچی (این این آئی)انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا ، جس میں ان کے چاہنے والوں نے شادی اور پھر ہونے والے شوہر کے حوالے سے سوال کیا۔اداکارہ نے شادی کے حوالے سے بتایا کہ وہ شادی جنوری 2023 میں کرلیں گی۔سونیا نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور پھر اس سیشن میں بہت سے سوال ان کی شادی کے حوالے سے ہی ہونے لگے ۔ ایک صارف نے سونیا سے پوچھا کہ جس سے آپ 2023 میں شادی کریں گی کیا وہ بھی اداکار ہیں؟اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں بس ‘اللہ نہ کرے ایسا ہو،’ لکھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں