بے بنیاد پراپیگنڈوں کی پرواہ نہیں کرتی:میرا

بے بنیاد پراپیگنڈوں کی  پرواہ نہیں کرتی:میرا

فلمسٹار میرا نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے تاہم میرے لئے میرے پرستاروں کا پیا ر سب کچھ ہے

لاہور( آئی این پی)ایک انٹرویو میں میرا جی نے کہا کہ حسد کرنے والے لوگ مجھے بالکل بھی پسند نہیں اور ہمیشہ ان سے دور رہنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کام صرف دوسروں پر تنقید کرنا ہوتا ہے لیکن مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ میں اپنا کام کر رہی ہوں اور اس سے مطمئن ہوں ۔میرے پرستار وں نے بے بنیاد پراپیگنڈے کو رد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کے بجائے دوسروں کو ٹھیک کرنے چل پڑتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں