بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے راہیں جدا کرنے لگے

بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے راہیں جدا کرنے لگے

راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد بہت سے بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کے کسی دوست نے اب تک ان کیلئے آواز نہیں اٹھائی، اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگاؤ رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے ، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس سکینڈل کا حصہ بنے ، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں