حس مزاح رکھنے والے مرد پسند ہیں:تاپسی پنوں

حس مزاح رکھنے والے  مرد پسند ہیں:تاپسی پنوں

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ انہیں ایسے مرد پسند ہیں جن کی حس مزاح اچھی ہو

ممبئی (آئی این پی)ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ ہر انسان میں کچھ خامیاں اورخوبیاں ہوتی ہیں تاہم انسان کی خوبیوں پر زیادہ فوکس رکھنا چاہئے ۔ تاپسی نے کہا انہیں ایسے مرد پسند ہیں جن کی حس مزاح بہت اچھی ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ دوسروں کا مذاق اڑائیں۔ بلکہ آپ خود پر کئے جانے والے مذاق کو کس حد تک برداشت کرسکتے ہیں یہ بھی حس مزاح کا حصہ ہوتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں