عثمان مختار کو مبینہ ہراساں کرنیوالی خاتون منظر عام پر آگئی
اداکار عثمان مختار کو ہراساں، بلیک میل اور دھمکیاں دینے والی خاتون آرٹسٹ خود منظرِ عام پر آگئی
لاہور(شوبز ڈیسک)عثمان مختار کی جانب سے نام ظاہر کئے بغیر ایک خاتون آرٹسٹ پر گزشتہ ڈیڑھ برس سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔عثمان مختار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد مہروز وسیم نامی خاتون ڈائریکٹر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایف آئی اے کیلئے لکھے گئے ایک بیان کو شیئر کیا گیا جس پر عثمان مختار کا نام درج ہے ۔بیان میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2016 میں عثمان مختار کو ‘آزاد’ نامی گانا بنانے کیلئے بطور ڈائریکٹر کاسٹ کیا تھا۔ عثمان مختار گھریلو حالات کے باعث پریشانیوں کا شکار تھے اور وہ کام کرنے کے بجائے خواتین سے متعلق گفتگو میں مصروف رہتے تھے جس کے باعث انہوں نے اپنا گانا خود ہی بنالیا۔خاتون ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا کہ اداکار نے مجھ پر بے تکے الزام لگاتے ہوئے ایف آئی اے میں درخواست دائر کی۔