شلپا شیٹھی کی والدہ کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی نے اراضی معاملے میں سدھاکر نامی شخص کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کر ائی ہے
ممبئی(شو بز ڈسیک)ممبئی پولیس کے مطابق شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی نے سدھاکر گھارے نامی شخص پر جعلی اراضی کے کاغذات فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ سدھاکر نے جعلی کاغذات کی مدد سے سنندا شیٹھی کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے میں زمین فروخت کی۔ دھوکے سے زمین بیچنے والے شخص کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔