پاکستان میں انسانوں کیساتھ جانور بھی محفوظ نہیں:نور

پاکستان میں انسانوں کیساتھ جانور بھی محفوظ نہیں:نور

اداکارہ نور بخاری نے ملک میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ ‘بدقسمتی سے پاکستان دُنیا کا وہ ملک بن گیا ہے جہاں مرد، عورت، بچے اور جانور کوئی محفوظ نہیں ہیں۔’نور بخاری نے کہا کہ ‘یہ وقت اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا ہے کہ ہم ایسا کیا کررہے ہیں جس کے بدلے میں ہمیں ایسے افسوسناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔’اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘ریاستِ مدینہ کا خواب دیکھنے والوں کو انصاف اور سزا بھی اللہ کے قانون کے مطابق ہی دینی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں