سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد کیخلاف بول پڑیں

سجل علی بھی ملک میں گھریلو  تشدد کیخلاف بول پڑیں

اداکارہ و ماڈل سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد بالخصوص خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بول پڑیں

کراچی (این این آئی)اپنی انسٹاگرام سٹوری پر انھوں نے ملک میں خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے لکھا کہ ‘یہ بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں ہے ۔سجل کا کہنا تھا کہ جب آپ گھریلو تشدد سے متعلق بل مسترد کرتے ہیں تو پھر آپ اس معاملے کے اصل مجرموں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے وہ ایسے لوگوں کی مدد کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں