شادی ہوئی تو بہت گھبرا گیا تھا:ہمایوں سعید

شادی ہوئی تو بہت گھبرا  گیا تھا:ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کے بعد بہت گھبرا گئے تھے اس لیے اب کافی سنجیدہ ہو گئے ہیں

کراچی (آئی این پی)ہمایوں سعید کا ایک دلچسپ کلپ انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ہمایوں سعید ایک ٹاک شو میں موجود ہیں اس دوران اداکار ہمایوں سعید کا بتانا ہے کہ وہ اپنے بچپن میں بہت معصوم اور سیدھے ہوا کرتے تھے ۔ہمایوں سعید نے کہا کہ جب وہ 14 ، 15 سال کے ہوئے تو بہت شیطانیاں سیکھ گئے تھے اور شرارتی ہو گئے تھے ، مگر جب ان کی شادی ہوئی تو وہ بہت گھبرا گئے تھے اور شادی کے بعد کافی سیدھے ہو گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں