کچھ لوگوں نے اداکاروں پر تنقید کیلئے جعلی اکاؤنٹ بنارکھے :منیب بٹ

کچھ لوگوں نے اداکاروں پر تنقید کیلئے جعلی اکاؤنٹ بنارکھے :منیب بٹ

اداکار منیب بٹ نے کہاکہ کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ صرف اداکاروں پر تنقید کرنے کے لئے بنائے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ سوشل میڈیا پر لوگ ایک دوسرے پر تبصرہ کرنے ، رائے دینے اور تنقید کرنے کے لئے آزاد ہیں لیکن تنقید اور گالم گلوچ کا زیادہ نشانہ بننے والا طبقہ اداکاروں کا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اداکار بھی ایک عام لوگوں کی طرح پرائیویٹ زندگی رکھتے ہیں اور کسی کو کسی کی نجی زندگی بارے بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں