ملکی عدالتی نظام خطرناک، غیر مؤثر اور فرسودہ ہے :مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت بتائے ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے
کراچی(این این آئی)معاشرے میں جنسی اور صنفی تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو نظام میں تبدیلی کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں قوانین کے نفاذ کو زیادہ سخت اور متاثرہ افراد کیلئے کم تکلیف دہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں عدالتی نظام خطرناک، غیر مؤثر اور فرسودہ ہے ۔